ایران امریکہ مذاکرات، عارضی نہیں مستقل حل۔

بیورو چیف: (خبر ایجنسی07/06/2026)

ایران امریکہ مذاکرات، ایران مستقل حل کا متلاشی جبکہ صدر ٹرمپ مذاکرات کی آڑ میں کسی اور حل کی تلاش میں ہیں۔ مذاکرات اور حل کا بنیادی فرق اتنا، مذاکرات دو فریقوں کے درمیان بنیادی مراعات کا تبادلہ جبکہ حل نے تنازع کو جڑ سے اکھاڑنا ہے۔ایران کا مسئلہ یورینیم کی افزودگی پر پابندیوں یا جوہری معائنوں کے موثر نظام تک محدود نہیں، وہ 47 سالوں سے جاری طویل مدتی حکمت عملی اور نظریاتی تصادم کو ختم کرنا مستقل حل سمجھتا ہے۔ ایران کو کسی عارضی معاہدے کی بجائے اپنے سلامتی کے خدشات، خودمختاری، جغرافیائی اور علاقائی حیثیت کو تسلیم کروانا ہے۔ ایران کے نزدیک جوہری مسئلہ تو ایران کی نظریاتی شناخت کو ختم کرنے کی کوششوں کے ردعمل میں سامنے آیا۔ ویسے بھی ایران کے سپریم لیڈر کا فتویٰ سن 1999 میں آیا کہ ایٹمی ہتھیار بنانا، استعمال کرنا، بے گناہ شہریوں کا قتل عام کرنا، صریحاً غیراسلامی ہے۔ فتویٰ باقاعدہ ایرانی قوانین کا حصہ ہے۔ 20 مارچ سن 2003 میں جھوٹا بیانیہ بنایا کہ عراق وسیع پیمانے پر تباہی کے ہتھیار بنا رہا ہے، امریکہ نے جب عراق پر قبضہ کیا تو ایران کو خدشہ تھا کہ امریکہ اس پر حملہ کرے گا۔بعد ازاں جب امریکی اٹارنی جنرل رمزے کلارک کی سن 2005 میں کتاب منظرعام پر آئی جس میں پینٹاگون کا ایک یادداشت نامہ بطور حوالہ موجود کہ گیارہ ستمبر کے سانحے کے چند ہفتوں بعد ہی طے ہو گیا تھا کہ اگلے پانچ سالوں میں سات ممالک عراق، شام، لیبیا، لبنان، صومالیہ، سوڈان اور ایران کو غیرموثر ریاستیں بنا دیا جائے گا۔ سارے ممالک بھینٹ چڑھ گئے، اب ایران بچا تھا۔28 فروری سن 2026 کو جب امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر یلغار کی تو چند دنوں بعد ہی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا بڑے جرات سے بیان نشر ہوا کہ میں پچھلے 40 سالوں سے اس دن کے انتظار میں تھا۔ چنانچہ 28 فروری کا حملہ عملاً ایران میں اسلامی حکومت کا صفایا تھا، وینزویلا، شام، عراق وغیرہ کی طرز پر اپنی مرضی کا حکمران مسلط کرنا تھا۔ 11 فروری سن 2026، وائٹ ہاؤس کے بحرانی کمرے میں جب ایران کے خلاف جنگ کی منصوبہ بندی اور حملے کے خدوخال نکھارے جا رہے تھے تو قطع نظر کہ مسلح افواج کمیٹی کے سربراہ جنرل کین، مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر ریٹ کلف سمیت سارے جرنیلوں نے ایران پر حملے کی مخالفت کی اور بتایا کہ حملے سے شایانِ شان نتائج نہیں ملیں گے اور دلدل میں پھنس جائیں گے مگر بحرانی کمرے میں موجود جنگی مجرم نیتن یاہو نے مال بیچا کہ چند گھنٹوں کے آپریشن میں ایران امریکہ کے قدموں میں ہوگا۔اس سے اندازہ لگائیں کہ کس قابلیت اور سمجھ کے لوگ ایران پر حملے کی حکمت عملی میں موجود تھے۔ ویسے بھی مارکو روبیو اور اسٹیو وٹکاف کی نالائقی کا پوری دنیا میں طوطی بولتا ہے، مگر صدر ٹرمپ کو خوشامدیوں کا ٹولہ چاہیے۔ بقول ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی، ’’ایران بھی اس حملے کا تقریباً 26 سالسے منتظر تھا اور پوری تیاری میں تھا‘‘، وقت نے ثابت کیا کہ ایران کی تیاری جیت گئی۔ ایسے وقت جب ایران کی ساری قیادت گھائل ہو چکی تھی مگر استقامت، عزم، حکمت نے، جو مومن کی میراث، چند گھنٹوں میں آبنائے ہرمز بند کرکے امریکہ سمیت ساری دنیا کو چونکا دیا۔ ٹرمپ/نیتن یاہو منصوبہ بندی چند گھنٹوں میں مٹی چاٹ رہی تھی، ایران میں 28 فروری سے پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم حکومت وجود میں آ گئی۔ تب سے صدر ٹرمپ ہر دھمکی، ہر سفارتی مفاہمتی راستہ استعمال کر چکے ہیں، مگر ایران کو کسی چیز سے کوئی دلچسپی نہیں۔ ایران 27 فروری کی نسبت آج زیادہ مضبوط پوزیشن میں ہے۔47 سال (سن 1979) سے ایران کو تکلیف اور اذیت سے دو چار کر رکھا تھا۔ ایران سے جو مطالبات آج کیے جا رہے ہیں، 11 فروری سن 1979 کو جب اسلامی حکومت قائم ہوئی تو ان میں سے کسی مسئلے کا کوئی وجود نہیں تھا۔ البتہ اسلامی حکومت قائم ہوتے ہی یاسر عرفات (اگست سن 1979) کو تہران بلا کر اسرائیلی سفارت خانے میں فلسطین تحریک آزادی کا مشن قائم کر دیا، ساتھ ہی ہر رمضان کے آخری جمعہ کو یوم القدس کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا۔ یورینیم کی افزودگی کا مسئلہ سن 2005 میں پیدا ہوا جب ایران نے شہری استعمال کے لیے افزودگی شروع کی۔ حزب اللہ، حماس اور حوثی کا وجود بالترتیب سن 1983، سن 1987 اور سن 2002 میں آیا۔ اسرائیل نے سن 1983 میں جنوبی لبنان پر حملہ کیا اور بیروت پر قبضہ کیا تو حزب اللہ وجود میں آئی، سن 1986 میں پہلی انتفادہ تحریک چلی اس لیے کہ اسلامی ممالک کی حکومتوں نے فلسطین کو اکیلا چھوڑا اور ایسے وقت فلسطین تحریک آزادی نے بھی دو ریاستی حل میں عافیت ڈھونڈنے کی کوشش کی تو فلسطینی عوام نے تحریک اپنے ہاتھ میں لے لی۔ جب امریکہ نے لبنان کی بائیں بازو کی حکومت ختم کرنے کی کوشش کی تو پہلے زیدی شیعہ احیائی تحریک “الشاب المومن” شروع ہوئی جو سن 2004 میں عسکری ہوگئی۔ یمنی حکومت نے جب ظلم اور زیادتی کی انتہا کر دی تو سن 2015 میں حوثی تخلیق ہوئے جو آج آبنائے مندیب کو کنٹرول کر رہے ہیں۔ ایران نے نہ حزب اللہ، نہ حماس اور نہ حوثیوں کو تخلیق کیا۔ جبکہ حماس خالصتاً سنی مسلمان بلکہ اخوان المسلمین کی شاخ تھے۔ ایران نے تو امام خمینی کا سن 1979 کا فتویٰ کہ فلسطین کو آزاد کروانا اور مظلوم مسلمانوں کا ساتھ دینا، اسلامی فریضہ جانا۔ حزب اللہ، حماس اور حوثی تو الٹا ایران کے دست و بازو بنے جو اللہ کی طرف سے تحفہ ملا۔جوہری معاہدہ (مشترکہ جامع منصوبہ عمل) تو ایران نے سن 2016 میں امریکی صدر اوباما اور پانچ بڑے ممالک کے ساتھ دستخط کر دیا تھا، جس میں ایران افزودگی تین فیصد تک محدود کرنے پر رضا مند ہو گیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے اسرائیل کے کہنے پر سن 2018 میں یہ معاہدہ توڑ دیا، آج آبنائے ہرمز کھلوانا سب سے بڑا مسئلہ جبکہ پوری دنیا ایک بہت بڑے معاشی بحران سے دو چار ہے۔ 27 فروری کو آبنائے ہرمز تو کھلی تھی۔ اب ایران کو نہ تو جنگ بندی میں دلچسپی ہے اور نہ کسی مذاکرات میں، انھیں صرف اور صرف مسئلے کو حل کرنا ہے۔28 فروری سے پہلے پابندیوں اور مختلف تادیبی کارروائیوں کی وجہ سے ایران کو 800 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ 28 فروری سے اب تک جنگی تباہی سے ایران کا تقریباً 50 ارب ڈالر کا مزید نقصان ہو چکا۔ ایران اگر فی بیرل تیل پر 2 ڈالر ٹیکس لگائے تو بمشکل 12 ارب ڈالر سالانہ کمائے گا۔اس وقت ایران کے چار مطالبات: جنگی نقصان پورا کیا جائے، معاشی پابندیاں مکمل طور پر ہٹائی جائیں، منجمد اثاثے فوری طور پر واپس کئے جائیں، امریکی فوجیں خطے سے بتدریج نکل جائیں اور خطے کو زیرِ تسلط رکھنے کی بجائے خطے کے ممالک کی سلامتی، آزادی اور خودمختاری کا احترام کیا جائے۔ وقتی طور پر جنگ بندی کو مستقل بنانے کے لیے پابندیوں کا خاتمہ، اثاثوں کی بحالی، ناکہ بندی کا خاتمہ، اور غزہ، لبنان سے اسرائیلی فوج کا انخلا ایران کا فوری مطالبہ ہے۔چند گھنٹے پہلے امریکی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو آگاہ کیا ہے کہ ’’امریکہ ایران کے خلاف دوبارہ جنگ نہیں کرے گا، اگر ایران نے امریکی فوجیوں کو نشانہ نہ بنایا‘‘۔ ٹرمپ انتظامیہ سفارتی حل کو ترجیح دے رہی ہے اور جنگ کا دائرہ مزید وسیع کرنے کے خواہاں نہیں۔ صدر ٹرمپ نے اپنے انٹرویو میں چند گھنٹے کے اندر معاہدے کی خوشخبری سنائی ہے۔ اگرچہ جنگ عملاً بند ہے، ایران فاتح ضرور ہے مگر ایران مستقل حل اور امن کا خواہاں ہے جبکہ امریکہ متبادل حل کا متلاشی۔(خبر ایجنسی)

Facebooktwitteryoutubeinstagramby feather
  • Related Posts

    جشنِ آزادی: پاکستان، ترکی اور سعودی عرب میں خصوصی تقاریب، دنیا بھر میں پاکستانی جوش و جذبے سے 14 اگست منا رہے ہیں

    جشن آزادی پاکستان 2026: اسلام آباد سے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر تک سبز ہلالی پرچموں کی بہار، سے اوورسیز پاکستانیوں سمیت قوم کا بھرپور ملی جوش خبر ایجنسی |…

    بریکنگ نیوز: ایران اسرائیل جنگ پھر سے شروع شدید لڑائی جاری۔

    Iran Israel War تاریخ: 08 جون 2026خبر ایجنسی کے مطابق بریکنگ نیوز Iran Israel War, ایران کے دارالحکومت تہران میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں یہ پیشرفت اسرائیل…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    Khabar.agency

    پنجاب بھر کے اسکول 24 اگست بروز سوموار سے کھولنے کا اعلان وزیر تعلیم کی سخت ہدایات جاری

    • By admin
    • August 20, 2026
    • 118 views
    پنجاب بھر کے اسکول 24 اگست بروز سوموار سے کھولنے کا اعلان وزیر تعلیم کی سخت ہدایات جاری

    وفاقی وزیر رانا مبشر اقبال کی 14 اگست کی تقریبات میں شرکت | لاہور

    • By admin
    • August 14, 2026
    • 115 views
    وفاقی وزیر رانا مبشر اقبال کی 14 اگست کی تقریبات میں شرکت | لاہور

    جشنِ آزادی: پاکستان، ترکی اور سعودی عرب میں خصوصی تقاریب، دنیا بھر میں پاکستانی جوش و جذبے سے 14 اگست منا رہے ہیں

    • By admin
    • August 14, 2026
    • 102 views
    جشنِ آزادی: پاکستان، ترکی اور سعودی عرب میں خصوصی تقاریب، دنیا بھر میں پاکستانی جوش و جذبے سے 14 اگست منا رہے ہیں

    فالج کو شکست چیف منسٹر پنجاب کا عزم

    • By admin
    • August 11, 2026
    • 141 views
    فالج کو شکست چیف منسٹر پنجاب کا عزم

    پنجاب بلدیاتی الیکشن: حلقہ بندی آخری مرحلے میں، شیڈول جلد متوقع

    • By admin
    • June 24, 2026
    • 153 views
    پنجاب بلدیاتی الیکشن: حلقہ بندی آخری مرحلے میں، شیڈول جلد متوقع

    گلگت بلتستان میں پی پی پی کی واپسی آزاد امیدواروں نے توازن بگاڑ دیا

    • By admin
    • June 9, 2026
    • 145 views
    گلگت بلتستان میں پی پی پی کی واپسی آزاد امیدواروں نے توازن بگاڑ دیا

    بریکنگ نیوز: ایران اسرائیل جنگ پھر سے شروع شدید لڑائی جاری۔

    • By admin
    • June 8, 2026
    • 144 views
    بریکنگ نیوز: ایران اسرائیل جنگ پھر سے شروع شدید لڑائی جاری۔

    سرکاری حج اسکیم 2026: ایک لاکھ 19 ہزار 210 پاکستانیوں نے فریضہ حج ادا کیا، 139 ارب روپے سے زائد اخراجات

    • By admin
    • June 7, 2026
    • 131 views
    سرکاری حج اسکیم 2026: ایک لاکھ 19 ہزار 210 پاکستانیوں نے فریضہ حج ادا کیا، 139 ارب روپے سے زائد اخراجات

    بحران خلیج کا نیا سنگین موڑ کیا دنیا تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر ہے

    • By admin
    • June 7, 2026
    • 121 views
    بحران خلیج کا نیا سنگین موڑ کیا دنیا تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر ہے

    ایران امریکہ مذاکرات، عارضی نہیں مستقل حل۔

    • By admin
    • June 7, 2026
    • 125 views
    ایران امریکہ مذاکرات، عارضی نہیں مستقل حل۔

    ٹرمپ کا حزب اللہ سے رابطے کا دعویٰ، ایران کا مذکرات روکنے کا اعلان

    • By admin
    • June 5, 2026
    • 132 views
    ٹرمپ کا حزب اللہ سے رابطے کا دعویٰ، ایران کا مذکرات روکنے کا اعلان

    بریکنگ نیوز: پاکستان کو خطے کی بڑی طاقت قرار دے دیا گیا۔

    • By admin
    • June 3, 2026
    • 163 views
    بریکنگ نیوز: پاکستان کو خطے کی بڑی طاقت قرار دے دیا گیا۔

    ایران نے 27 رجب کے نام سے جنگی کشتی متعارف کرادی۔

    • By admin
    • June 1, 2026
    • 97 views
    ایران نے 27 رجب کے نام سے جنگی کشتی متعارف کرادی۔

    الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں پراعتراض کا طریقہ کار جاری کردیا۔

    • By admin
    • May 31, 2026
    • 140 views
    الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں پراعتراض کا طریقہ کار جاری کردیا۔

    ایران کا امریکی ڈرون گرانے کا دعویٰ، کشیدگی عروج پر

    • By admin
    • May 31, 2026
    • 160 views
    ایران کا امریکی ڈرون گرانے کا دعویٰ، کشیدگی عروج پر

    وزیرِ دفاع کی ٹوئٹ پر واپڈا کا ایکشن

    • By admin
    • May 31, 2026
    • 158 views
    وزیرِ دفاع  کی ٹوئٹ پر واپڈا کا ایکشن

    حجاج کرام کی اشکبار آنکھوں کے ساتھ وطن واپسی

    • By admin
    • May 31, 2026
    • 102 views
    حجاج کرام کی اشکبار آنکھوں کے ساتھ وطن واپسی

    بڑی خوشخبری بڑاریلیف

    • By admin
    • May 30, 2026
    • 141 views
    بڑی خوشخبری بڑاریلیف

    28 مئی یوم تکبیر، ناقابل تسخیر

    • By admin
    • May 29, 2026
    • 120 views
    28 مئی یوم تکبیر، ناقابل تسخیر

    پاکستان بھر میں عیدالاضحٰی مذہبی جوش وجذبے سے منائی گئی۔(خبر ایجنسی)

    • By admin
    • May 27, 2026
    • 131 views
    پاکستان بھر میں عیدالاضحٰی مذہبی جوش وجذبے سے منائی گئی۔(خبر ایجنسی)

    ٹرمپ كی معاہدہ ابراہیمی مكمل كروانے كی كوشش،سعودی عرب اور پاكستان كا دو ٹوك انكار۔(خبرایجنسی)

    • By admin
    • May 26, 2026
    • 177 views
    ٹرمپ كی معاہدہ ابراہیمی مكمل كروانے كی كوشش،سعودی عرب اور پاكستان كا دو ٹوك انكار۔(خبرایجنسی)

    ایک سو ستتر پاکستانیوں کو ڈی پوٹ کرکے وطن واپس بھیج دیا گیا ۔(خبر ایجنسی)

    • By admin
    • May 25, 2026
    • 145 views
    ایک سو ستتر پاکستانیوں کو ڈی پوٹ کرکے وطن واپس بھیج دیا گیا ۔(خبر ایجنسی)

    ایران کی سخت وارننگ، ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں، کسی بھی جارحیت کا شدید اور دردناک جواب دیا جائےگا۔(خبر ایجنسی)

    • By admin
    • May 25, 2026
    • 140 views
    ایران کی سخت وارننگ، ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں، کسی بھی جارحیت کا شدید اور دردناک جواب دیا جائےگا۔(خبر ایجنسی)

    فیلڈ مارشل سید حافظ محمد عاصم منیر کی تہران میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات۔(خبر ایجنسی)

    • By admin
    • May 23, 2026
    • 165 views
    فیلڈ مارشل سید حافظ محمد عاصم منیر کی تہران میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات۔(خبر ایجنسی)

    زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب 58 کروڑ سے تجاوزکرگئے(خبر ایجنسی)

    • By admin
    • May 23, 2026
    • 141 views
    زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب 58 کروڑ سے تجاوزکرگئے(خبر ایجنسی)

    حکومت پاکستان کا پیٹرولیم مصنوعات میں ایک بار پھر سے کمی کا فیصلہ۔(خبر ایجنسی)

    • By admin
    • May 22, 2026
    • 156 views
    حکومت پاکستان کا پیٹرولیم مصنوعات میں ایک بار پھر سے کمی کا فیصلہ۔(خبر ایجنسی)

    پنجاب میں ہائی الرٹ! جاری دفعہ 144نافض۔

    • By admin
    • May 21, 2026
    • 144 views
    پنجاب میں ہائی الرٹ! جاری دفعہ 144نافض۔

    ایرانی پیٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ پاکستانی ریفائنریز مسائل کا شکار

    • By admin
    • May 21, 2026
    • 142 views
    ایرانی پیٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ پاکستانی ریفائنریز مسائل کا شکار

    وفاقی حکومت اور خیبر پختونخوا میں مذاکرات کامیاب۔

    • By admin
    • May 21, 2026
    • 153 views
    وفاقی حکومت اور خیبر پختونخوا میں مذاکرات کامیاب۔

    ایران امریکہ مذاکرات آخری مراحل میں داخل، حتمی مسودے کا اعلان جلد متوقع۔

    • By admin
    • May 21, 2026
    • 173 views
    ایران امریکہ مذاکرات آخری مراحل میں داخل، حتمی مسودے کا اعلان جلد متوقع۔

    اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا

    • By admin
    • May 17, 2026
    • 157 views
    اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا

    مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی میں اتحاد ہوگیا🤝

    • By admin
    • May 17, 2026
    • 157 views
    مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی میں اتحاد ہوگیا🤝

    حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

    • By admin
    • May 16, 2026
    • 136 views
    حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

    پابندیاں ختم کاروبار بحال۔

    • By admin
    • May 15, 2026
    • 167 views
    پابندیاں ختم کاروبار بحال۔

    خوشخبری روس کے بحری بیڑوں کے پاکستانی بندرگاہوں پر ڈیرے۔

    • By admin
    • May 15, 2026
    • 142 views
    خوشخبری روس کے بحری بیڑوں کے پاکستانی بندرگاہوں پر ڈیرے۔

    ملتان:وکلاء اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان شدید بحث و تکرار

    • By admin
    • May 15, 2026
    • 150 views
    ملتان:وکلاء اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان شدید بحث و تکرار

    ایران امریکہ جنگ، چین کا مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ

    • By admin
    • May 15, 2026
    • 170 views
    ایران امریکہ جنگ، چین کا مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ

    میجر محمد توصیف احمد بھٹی وطن عزیز کیلئے شہید۔(خبر ایجنسی)

    • By admin
    • May 14, 2026
    • 335 views
    میجر محمد توصیف احمد بھٹی وطن عزیز کیلئے شہید۔(خبر ایجنسی)

    گیس صارفین کو دی جانے والی 140 ارب کی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ (خبر ایجنسی)

    • By admin
    • May 13, 2026
    • 74 views
    گیس صارفین کو دی جانے والی 140 ارب کی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ (خبر ایجنسی)

    2026 جاری: پاکستانیوں کے لیے اب بھی 30 ممالک میں ویزا فری داخلہ ممکن(خبر ایجنسی)

    • By admin
    • May 13, 2026
    • 177 views
    2026 جاری: پاکستانیوں کے لیے اب بھی 30 ممالک میں ویزا فری داخلہ ممکن(خبر ایجنسی)

    خبر ایجنسی کے مطابق ‏ایچ ای سی نے پاکستان بھر میں طلباء اور گریجویٹس کی سہولت کے لیے مکمل طور پر آن لائن اور پیپر لیس تصدیق کا طریقہ کار متعارف کروا دیا ۔

    • By admin
    • May 12, 2026
    • 160 views
    خبر ایجنسی کے مطابق ‏ایچ ای سی نے پاکستان بھر میں طلباء اور گریجویٹس کی سہولت کے لیے مکمل طور پر آن لائن اور پیپر لیس تصدیق کا طریقہ کار متعارف کروا دیا ۔

    ملکی صورتحال اور حالیہ پیشرفت: عوامی ریلیف یا صرف دعوے؟

    • By admin
    • May 10, 2026
    • 143 views